Ajeeb World Record Jinhain Koi Toorna Nahi Chahta
عجیب ورلڈ ریکارڈز جنہیں کوئی بھی توڑنا نہیں چاہتا
Longest sword swallowed
سب سے طویل تلوار نگلنے کا ورلڈ ریکارڈ Natasha Veruschka کے پاس ہے- اس خاتون نے یہ خطرناک کارنامہ 28 فروری 2009 کو سرانجام دیا- نتاشا نے ایک ایسی تلوار کو حلق میں اتارا جس کی لمبائی 58 سینٹی میٹر تھی- یقیناً یہ ایک انتہائی خوفناک ریکارڈ تھا جسے شاید ہی کوئی توڑنے کی ہمت دکھائے- |
Farthest milk squirting distance آنکھوں سے دودھ کی پچکاریاں مارنے کا عجیب و غریب ورلڈ ریکارڈ Ilker Yilmaz نے قائم کیا- دودھ کی یہ پچکاری 9 فٹ 2 انچ کے فاصلے تک ماری گئی- Yilmaz نے پہلے ناک کے ذریعے دودھ جسم میں داخل کیا اور پھر اسے آنکھوں سے ایک باہر پھینکا- |
Largest kidney stone 18 فروری 2004 کو بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں Vilas Ghuge نامی مریض کے بائیں گردے سے جو پتھر نکالا گیا اس نے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا- جی ہاں یہ کسی انسان کے گردے سے نکلنے والا سب سے بڑا پتھر تھا جس کا سائز 13 سینٹی میٹر تھا- یہ واقعی ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کے توڑنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہوگا- |
Largest object removed from human skull 1998 میں Michael Hill کے سر میں چاقو گھونپ دیا گیا اور اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا- تاہم خوش قسمتی سے ڈاکٹروں نے یہ 20 سینٹی میٹر لمبا چاقو مائیکل کی کھوپڑی سے باہر نکال لیا اور یوں اس کی جان بچ گئی- تاہم یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا کیونکہ یہ چاقو درحقیقت کسی بھی انسانی کھوپڑی سے باہر نکالی جانے والی سب سے بڑی چیز تھی- |
Most clothes pegs clipped to face اٹلی کے شہری Silvio Sabba نے اپنے چہرے پر کپڑے سُکھانے کے دوران استعمال ہونے والی سب سے زیادہ چمٹیاں لگا کر ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا- اس اطالوی شہری نے یہ تکلیف دہ ورلڈ ریکارڈ 27 دسمبر 2012 کو 1 منٹ میں 51 کِلپ چہرے پر لگائے- |
Most bones broken in lifetime مقبول ترین امریکی اسٹنٹ مین Evel Knievel کو پوری زندگی میں ہڈیوں کے 433 فریکچر کا سامنا کرنا پڑا- تاہم یہ بھی ایک ایسا درد ناک ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا جسے کوئی بھی ذی ہوش شخص توڑنے کی کوشش نہیں کرے گا- |
Most failed driving tests جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون Cha Sa-Soon بالآخر 960 ویں بار ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئیں اور انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا- اس سے قبل انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 959 ٹیسٹ دیے جس میں ہر بار ناکام رہیں لیکن اس طرح انہوں سب سے زیادہ مرتبہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا ایک مضحکہ خیز ورلڈ ریکارڈ ضرور قائم کرلیا- |
Most lightening strikes survived ورجینیا کے ایک Roy C. Sullivan نامی شہری کو Human Lightning Conductor کے طور پر جانا جاتا تھا- اس دلچسپ اعزاز کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص اپنی پوری زندگی میں سات بار اس پر آسمانی بجلی کا نشانہ بنا تھا لیکن خوش قسمتی سے ہر بار زندہ بچ گیا- |
No comments